پاکستانی طالبعلم نے چوتھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 25 Jun 2009
ڈیرہ کے جواں سالہ پاکستانی بابر اقبال نے کمپیوٹر کی فیلڈ میں دبئی میں ہونیوالے امتحان میں چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ بابر اقبال جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے پہلے ہی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل’ سرٹیفائیڈ انٹرنیٹ ویب’ سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹ ورکنگ ایڈمن فیلڈ میں تین ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں نے اب حال ہی میں دبئی میں ہونیوالے مائیکرو سافٹ ٹیکنیکل اسپیشلسٹ ڈیولپرکے امتحان میں 91% نمبر حاصل کر کے چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بابر اقبال نو سال کی عمر سے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر وزیراعلیٰ سرحد نے انہیں بیس ہزارروپے نقد انعام دیا تھا۔
لنک




25 Jun 2009 بوقت 11:34 am
ماشاء اللہ ۔ اللہ سدا صحتمند ، خوش اور خوشحال رکھے اور دوسرے ہموطنوں کو تقلید کی توفیق دے
افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..اچھا کیسے بنیں ؟
25 Jun 2009 بوقت 10:22 pm
ماشاء اللہ، اللہ پوری دنیا کی نظر بد سے بچائے اس پاکستانی ہونہار نونہال کو۔
26 Jun 2009 بوقت 12:22 am
صرف بیس ہزار ایسے بچے کو تو لاکھ بھی انعام میں ملتا تو کم تھا،بس ہم ایسے ہی اپنے ٹیلنٹ کو نظر انداز کرتے رہے ہیں:( کیا وہ کر کٹ ٹیم سے چھوٹا ہیرو ہے؟
10 Aug 2009 بوقت 9:43 pm
بابر اقبال تازہ ترین انٹرویو کے کلک کریں
بابراقبال کی کامران خان کے ساتھہ کھری کھری باتیں
http://www.vofp.pk/baber-with-kamara/
سید اظہرحسین´s last blog ..پاکستان نے ایک اور میچ جیت لیا ؟