Pakistani » Blog Archive » تجھےعشق ہو خدا کرے

Pakistani


Print This Post دوست کو ارسال کریں Visited 116 Times

تجھےعشق ہو خدا کرے

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 10 Jul 2008

تجھےعشق ہو خدا کرے

تجھے اس سے کوئی جدا کرے

تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جائیں

تیری آنکھ پرنم رہا کرے

تو اسکی باتیں کیا کرے

تو اسکی باتیں سنا کرے

تو اسے دیکھ کر رُک پڑے

وہ نظر جھکا کر چلا پڑے

تجھے ہجر کی وہ چھڑی لگے

تو ہر پل ملن کی دعا کرے

تیرے خواب بکھریں ٹوٹ کر

تو کرچی کرچی چنا کرے

تو نگر نگر پھرا کرے

تو گلی گلی صدا کرے

تجھے عشق ہو پھر یقین ہو

تو تسبیحوں پہ اسے پڑھا کرے

میں کہوں عشق ڈھونگ ہے

تو نہیں نہیں کہا کرے


ملتی جلتی تحریریں

  • زخموں کی بات
  • عجیب ہے
  • تنہا ایک میں
  • عجیب ہے
  • تمھاری یاد

  • اپنی رائے دیجیے

    درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

    XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>