Deadlock
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 31 Aug 2007
Deadlock - Concept with Beautiful Example
آجکل کی ہماری سیاست خاص کر صدر مشرف اور میاں نواز شریف کی یہی صورتحال ہے جو اس تصویر میں نظر آ رہی ہے، ہر بار شکار کو آسانی سے ہڑپ نہیں کیا جا سکتا۔ کبھی کبھی شکار کانٹا بن کر شکاری کے گلے میں اٹک جاتا ہے، ایسے موقعوں پہ شکاری اپنی زندگی بچانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے اور ترنت وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔
١٠ستمبر کو بھی کچھ ایسی ہی صورتحال پیش آنے والی ہے۔ یہ صدر مشرف اور اس کی لش پس وردی کے لئے بہت بڑا امتحان ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کانٹے کا کیا بنتا ہے یہ حلق میں اتارا جا سکتا ہے کہ نہیں ۔۔۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟









31 Aug 2007 بوقت 7:56 pm
عام تجربہ تو یہی ہے کہ کانٹے حلق سے نہیں اُترتے. لیکن جنرل صاحب کو کانٹے رستے سے ہٹانے کا فن بھی خوب آتا ہے.
01 Sep 2007 بوقت 1:31 pm
ہماری سرائیکی میں کہتے ہیں کہ ‘‘ہر ویلے ہل ہل پکوڑے نئیں ہوندے‘‘ یعنی ہر وقت خوش نصیبی دروازے پر دستک نہیں دیتی کبھی یہ چپکے سے گزر بھی جاتی ہے۔