Pakistani » Blog Archive » پی ٹی سی ایل کی نئی پالیسی

Pakistani


Print This Post دوست کو ارسال کریں Visited 462 Times

پی ٹی سی ایل کی نئی پالیسی

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 25 Oct 2007

روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق ملک بھر میں پی ٹی سی ایل نے چودہ سو روپے یا اس سے زائد اوسط ماہانہ بل والے ٹیلیفون کنکشنز پر جواب دینے والی (آنسرنگ ) مشینیں لگا دی ہیں۔اس سے جس ٹیلیفون پر کال کی گئی ہو تو کال مصروف ہونے کی صورت میں مشین آگاہ کرے گی کہ صارف جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کال کا بل کال کرنے والے صارف کو ادا کرنا پڑے گا۔ اس طرح کال وصول نہ کرنے کی صورت میں بھی صارف کو بل ادا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ٹیلیفون صارفین کی رضامندی حاصل کئے بغیر یہ جواب دینے والی مشینیں لگا دی ہیں جس کا مقصد  پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں غیرقانونی طور پر کئی گنا اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی سی ایل ملک بھر میں ‌ڈائل اپ کالز کا دورانیہ کم کر کے 15 منٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہوا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ صارفین کو اب 15 منٹ کی کال چارج ہو گی اور فی کال چارجز 2.1 روپے ہوں گے۔ پی ٹی سی ایل کی نج کاری کے بعد نئی انتظامیہ صارفین کے لئے مسلسل تکیف دہ فیصلے کر رہی ہے۔ پی ٹی اے کو ان فیصلوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ پی ٹی سی ایل کے ان فیصلوں سے ٹیلیفون کے عام صارفین  پر غیرضروری اور غیرقانونی بوجھ  پڑ  رہا  ہے۔


ملتی جلتی تحریریں

  • لوکل کالز فری
  • Missed Calls
  • اسرائیلی پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ ہیک
  • CALCULATION OF OIL PRICES
  • ای گورنمنٹ

  • 2 تبصرے to “پی ٹی سی ایل کی نئی پالیسی”

    1. پاکستانی کا کہنا ہے کہ:

      اس خبر کے بعد پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کی اس حرکت کانوٹس لے لیا ہے۔ پی ٹی اے نے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کی تحریری درخواست کے بغیر کسی فون کنکشن پر از خود آنسرنگ مشین لگانے کی مجاز نہیں ہے۔ اور فون کا بل بھی صرف اسی صورت میں وصول کرنے کی مجاز ہے اگر فون کال کرنیوالے کی دوسرے نمبر پر کال تھرو ہو جائے۔ آنسرنگ مشین کے جواب کو کال اٹینڈ ہونا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

    2. پاکستانی کا کہنا ہے کہ:

      ُپی ٹی سی ایل نے اس سلسلے میں ایک کتابچہ ہر صارف کو ڈاک کے ذریعے بھیجا ہے جس کے مطابقPTCL Voice Messaging Service آپ اپنے فون سے کسی بھی وقت 1236 ڈائل کر کے معطل کرا سکتے ہیں۔

    اپنی رائے دیجیے

    درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

    XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>