Pakistani


دوست کو ارسال کریں Print This Post 79 بار دیکھا گیا

کون ہوں میں؟

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 29 Oct 2007

مجھے نہیں خبر ۔۔۔۔
کون ہوں میں ۔۔۔۔؟
کیا میں چودھویں کا چاند ہوں
یا ۔۔۔ اماوس کی رات!
میں عشق کا عین ہوں
یا ہوں فراق کی بات!
قہقوں کی کوئی گھڑی!
یا اشکوں کی اک لڑی
کوئی حسیں سا خواب!
یا اک مستقل عذاب
کوئی بند کتاب ہوں
یا ۔۔۔ بولتا ہوا پہلا باب ہوں!
آہ و بکا کرتی تصویر ہوں
یا رنگوں کی ڈھلتی تحریر ہوں!
میں سراسر اندھیرا ہوں
یا ۔۔۔ پیکر سویرا ہوں!
کوئی ہے جو میرا پتہ لا دے
مجھے، مجھ تک پہنچا دے

غلام فاطمہ شاہ ۔ ڈیرہ غازی خان

متعلقہ تحاریر


اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



CommentLuv Enabled