انتخابی شیڈول
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 21 Nov 2007
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عدلیہ پر وار کر کے اور جلد از جلد الیکشن کرا کے حکومت اپنی مرضی کے نتائج چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے لئے یہ وقت بیان بازی کا نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا ہے، اپوزیشن نے جو بھی لائحہ عمل اپنانا ہے اس کا متفقہ فیصلہ جلد از جلد کرے کہ انتخابی عمل کا حصہ بن کر صدر پرویز کے ہاتھ مضبوط کرنا یا انتخابی عمل کا بائیکاٹ۔
انتخابی شیڈول کا مطالعہ کرتے ہوئے روزنامہ جنگ میں واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے چھپنے والی یہ خبر بھی پڑھتے جائیے ” سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے جنرل پرویز کی ریٹائرمنٹ ناگریز ہے، انتخابی اہلیت کے فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ فیصلہ دینے والے ججوں کا انتخاب صدر پرویز نے خود کیا تھا۔”
انتخابی شیڈول
| نمبر شمار | تفصیلات | تاریخ |
| 1۔ | کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ | 26 نومبر07ٗء |
| 2۔ | کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال |
27 نومبر سے 23 دسمبر تک |
| 3۔ | کاغذات نامزدگی منظورؕؕ/مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کرنیکی کی آخری تاریخ | 7 دسمبر07ٗء |
| 4۔ | اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ | 14دسمبر |
| 5۔ | کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ | 15 دسمبر |
| 6۔ | حتمی فہرست کی اشاعت | 16 دسمبر |
| 7۔ | پولنگ | 08 جنوری 2008ء |



