گیس کے وسیع ذخائر دریافت
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 08 Mar 2008
روزنامہ جنگ کے مطابق وزارت ِپٹرولیم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں واقع سفید
کوہ بلاک میں دوکنوؤں سے وسیع پیمانے پر گیس دریافت ہوئی ہے لائم اسٹون اور سینڈ اسٹون ایریا میں واقع یہ کنویں نجی کمپنی کے ہیں ۔ دونوں کنوؤں سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ کیوبک فٹ سے زائد گیس کے ساتھ روز آنہ ایک سو بیس بیرل کنڈنسریٹ آئل بھی نکالا جارہا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق گیس کی اس دریافت سے سالانہ کروڑوں ڈالر کا زرِ مبادلہ بچانے میں مدد ملے گی ۔







