Pakistani » Blog Archive » میری ماں

Pakistani


تحریر کا پرنٹ نکالیں دوست کو ارسال کریں Visited 429 Times

میری ماں

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 12 مئي 2008

میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں
بھیڑ میں یوں نہ چھوڑو مجھے
گھر لوٹ کے بھی آ نہ پاؤں ماں
بھیجنا اتنا دور مجھ کو تو
یاد بھی نہ تجھ کو آ پاؤں ماں
کیا اتنا برا ہوں میں ماں
کیا اتنا برا۔۔۔
میری ماں
جب بھی کبھی پاپا مجھے
جو زور سے جھولا جھلاتے ہیں ماں
میری نظر ڈھونڈے تجھے
سوچوں یہی تو آ کے تھامے گی ماں
ان سے میں یہ کہتا نہیں
پر میں سہم جاتا ہوں ماں
چہرے پہ آنے دیتا نہیں
دل ہی دل میں گھبراتا ہوں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں
میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں


ملتی جلتی تحریریں

  • میرے عہد کا بچہ
  • مادری زبانوں کا عالمی دن
  • پرویز مشرف کی والدہ کے نام
  • تعزیت
  • THE YEAR 2005

  • اپنی رائے دیجیے

    درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

    XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>


    پاکستانی بلاگ CommentLuv plugin استعمال کر رہا ہے، جو کوشش کرے گا آپ کی سائٹ کی فیڈ کو تلاش کرنے اور آپ کی آخری پوسٹ کے لنک کو پیش کرنے کی، اس لیے براہ کرم انتظار فرمائیں جب تک یہ کام کیا جا رہا ہے۔
    
     
    Close
    E-mail It