Pakistani


دوست کو ارسال کریں Print This Post 148 بار دیکھا گیا

امریکی سفیر سے ڈگری نہ لینے والا طالب علم غائب

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 26 Jun 2008

روٹس کالج کی تقریب میں امریکی سفیر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کرنے والے طالب علم صمد خرم کا نیشنل لائبریری سے انتظامیہ کے ہمراہ جانے کے بعد کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ دارالحکومت کے صحافی گزشتہ روز صمد خرم سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر نہ اس کا کوئی اتہ پتہ معلوم ہوسکا نہ روٹس ہیڈ آفس راولپنڈی سے کوئی اطلاع مل سکی جبکہ طالب علم کے انکار کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈگری سے محروم کردیا جائے گا جہاں اس نے امریکی سکالرشپ پرتعلیم حاصل کی۔ ’’جناح‘‘ نے گزشتہ روز روٹس ہیڈ آفس رابطہ کیا تو ایک خاتون نے بتایا کہ یہاں چھٹیاں ہیں اور کوئی ذمہ دار شخص بات کرنے کے لئے میسر نہیں۔ ان سے کہا گیاکہ گھر کا یا موبائل نمبر فراہم کر دیں تو انہوں نے ٹال دیا تاہم اس سوال پر کہ کیا روٹس کالج نے طالب علم کے خلاف کوئی انضباطی کارروائی کرلی ہے خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ ایکشن کی ضرورت نہیں۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ صمد خرم انتہائی غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل طالب علم ہے کیمبرج انٹرنیشنل امتحان 2005ء میں اس نے A لیول میں  7 اے حاصل کئے۔ بعدازاں ہارورڈ یونیورسٹی سے اسے 2 لاکھ  50 ہزار ڈالر کی فل سکالرشپ ملی جہاں وہ 4 سال تک زیر تعلیم رہا۔ اب وہ یونیورسٹی کی ڈین لسٹ میں شامل ہے اور شمالی امریکہ کے انگلش پارلیمانی مقررین میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔ ہارورڈ فاؤنڈیشن اسے ایوارڈ دے چکی ہے۔ فزکس اولمپیڈ 2005ء  کے لئے اسے پاکستان سے بہترین فزیشسٹ کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔

رپورٹ - روزنامہ جناح

 

وڈیو لنک

 

 

 

 

 

Random Posts


3 تبصرے to “امریکی سفیر سے ڈگری نہ لینے والا طالب علم غائب”

  1. میرا پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    حوصلہ رکھیں امید ہے صمد خرم جہاں‌ہوگا ٹھیک ہی ہو گا۔ لیکن اس بات کی وجہ جاننے کیلیے تجسس برقرار رہے گا کہ صمد خرم کو میڈیا سے اب تک کیوں دور رکھا جا رہا ہے۔

    میرا پاکستان’s last blog post..جج اور مسلم لیگ ن

  2. راشد کامران کا کہنا ہے کہ:

    یہ اتنی بڑی بات ہے نہیں جتنا پاکستانی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے ۔۔ میرا تو اپنا خیال ہے صمد اگر ہوش مند ہے تو خود پاکستانی میڈیا سے دور دور رہے گا۔۔ ورنہ ہمارا میڈیا اسے خوانخواستہ شہید کروا کر ہی چھوڑے گا۔۔ امریکن سفراء کے لیے یہ کوئی نئی صورت حال نہیں‌اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں‌کی وجہ سے انہیں آئے دن اسطرح کے احتجاج سہنے پڑتے ہیں۔۔

    راشد کامران’s last blog post..اب کسے ٹیگوں ؟‌

  3. ابرار حسین کا کہنا ہے کہ:

    خرم صمد کی جرات اور عظمت کو ہم سلام کرتے ہیں ۔
    انہوں نے امریکی سفیر سے اسکالر شپ حاصل نہ کر کے یقینا پاکتان اور پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



CommentLuv Enabled