Pakistani » Blog Archive » تنہا تنہا مت سوچا کر

Pakistani


تحریر کا پرنٹ نکالیں دوست کو ارسال کریں Visited 382 Times

تنہا تنہا مت سوچا کر

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 01 جولائي 2008

تنہا تنہا مت سوچا کر
مر جائے گا مت سوچا کر

اپنا آپ گنوا کر تو نے
پایا ہے کیا مت سوچا کر

دھوپ میں تنہا کر جاتا ہے
کیوں یہ سایہ مت سوچا کر

پیار گھڑی بھر کا بھی بہت ہے
جھوٹا، سچا مت سوچا کر

راہ کٹھن اور دھوپ کڑی ہے
کون آئے گا مت سوچا کر

وہ بھی تجھ سے پیار کرے ہے
پھر دُکھ ہو گا مت سوچا کر

خواب حقیقت یا افسانہ
کیا ہے دنیا مت سوچا کر

موندے آنکھیں اور چلا چل
منزل رستہ مت سوچا کر

جس کی فطرت ہی ڈسنا ہو
وہ تو ڈسے گا مت سوچا کر

دنیا کے غم ساتھ ہیں تیرے
خود کو تنہا مت سوچا کر

جینا دو بھر ہو جائے گا
جاناں! اِتنا مت مت سوچا کر

مان مرے شہزاد وگرنہ
پچھتائے گا مت سوچا کر

فرحت شہزاد


ملتی جلتی تحریریں

  • عجیب ہے
  • زخموں کی بات
  • عجیب ہے
  • تنہا ایک میں
  • برائیوں کی جڑ نجد یا عراق

  • ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے to “تنہا تنہا مت سوچا کر”

    1. اجمل کا کہنا ہے کہ:

      کم از کم آدھی صدی سے اکیلے ہی سوچ رہا ہوں مگر میں مرا نہیں ۔ چلیں آپ آ جائیے پھر اکٹھے سوچیں گے

      اجمل’s last blog post..ایسا کیوں ؟

    اپنی رائے دیجیے

    درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

    XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>


    پاکستانی بلاگ CommentLuv plugin استعمال کر رہا ہے، جو کوشش کرے گا آپ کی سائٹ کی فیڈ کو تلاش کرنے اور آپ کی آخری پوسٹ کے لنک کو پیش کرنے کی، اس لیے براہ کرم انتظار فرمائیں جب تک یہ کام کیا جا رہا ہے۔
    
     
    Close
    E-mail It