سارہ منیر کی سالگرہ
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 03 Sep 2008
31 اگست کو میری پیاری بیٹی سارہ منیر کی سالگرہ ہے جو اللہ کے فضل و کرم سے چار سال کی ہوگئی ہے، 31 اگست کو سالگرہ اور دوسری بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے میں یہاں پوسٹ نہیں کر سکا اس لئے آج کے دن سارہ کی سالگرہ شئیر کر رہا ہوں، آپ تمام دوست احباب سے سارہ کی اچھی صحت اور اچھے مستقبل کے لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ اسے دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے ۔۔۔ آمین
سارہ کا خوبصورت انداز
ہاتھوں پہ لگی مہندی کو دیکھتے ہوئے
بھائی طٰہ کے ساتھ مستی کرتے ہوئے
اپنی سالگرہ پر ڈھولک بجاتے ہوئے








03 Sep 2008 بوقت 4:25 pm
اللہ کریم اس کے نصیب اچھے کرے۔
دوست’s last blog post..اک “براؤزر” ہور
03 Sep 2008 بوقت 9:33 pm
بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو۔ ماشاء اللہ بڑی پیاری بچی ہے ۔
راشد کامران’s last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟
03 Sep 2008 بوقت 10:28 pm
سارہ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو
خدا اسے اسی طرح ہنستا مسکراتا رکھے۔
رضوان’s last blog post..کان پڑی باتیں
03 Sep 2008 بوقت 11:01 pm
بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو۔ خدا اس کے نصیب اچھےکرے۔
میرا پاکستان’s last blog post..کام کے دوران اونگھنا
04 Sep 2008 بوقت 7:35 pm
جناب ہماری طرف سے بیٹی کی ساگرہ مبارک ہو!
شعیب صفدر’s last blog post..قاتل سے قابل تک!
04 Sep 2008 بوقت 8:06 pm
السلام علیکم
آپ سب فیملی کو سارہ کی سالگرہ کی دلی مبارک باد !
سارہ کی شرارتوں کے بارے میں بھی کچھ لکھیں پلیز ۔
شگفتہ’s last blog post..جہیز
08 Sep 2008 بوقت 4:02 pm
آپ سب احباب کا بیحد شکریہ، اللہ تعالٰی آپ کی دعاؤں شرف قبولیت ہمکنار کرے ۔۔ آمین
شگفتہ بہن آپ کا بیحد شکریہ ۔سارہ شرارتی نہیں، اصل میں بڑی اور لاڈلی ہونے کی وجہ سے لاڈ بہت کرتی ہے۔ اسے بڑا بننے کا بھی بیحد شوق ہے، اگر کہیں ساتھ میں جانا ہو تو کہتی ہے ، مما میں بڑی ہوں اکیلی جاؤں گی۔
سارہ کو چوڑیوں، مہندی، کپڑوں اور خاص کر دلہن سے بہت لگاؤ ہے دلہن سے ہمیشہ چمٹ کر بیٹھتی ہے۔ ۔۔۔۔ سارہ کے بارے میں تفصیل سے پھر کسی اور وقت ۔۔۔ انشاءاللہ