Pakistani » Blog Archive » عیدی!!

Pakistani


Print This Post دوست کو ارسال کریں Visited 281 Times

عیدی!!

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 30 Sep 2008

 

امی دیکھو!!
اُٹھو!!
فوجی انکل سے
مجھکو یہ عیدی ملی ہے!

کتنے اچھے ہیں یہ
سارے انک میرے
مجھ کو کھانا دیا
اور کھلونے دیئے
مجھ کو عیدی بھی دی
پر یہ کہتے ہیں ‘ابو نہیں آئیں گے‘
اور میں بھیا سے بھی اب نہ مل پاؤں گی
نہ ہی میں اپنے گاؤں جا پاؤں گی

امی!!!
اُٹھو!!!
بات میری کوئی
تم بھی سنتی نہیں
ابو آتے نہیں، نہ ہی بھیا یہاں
یہ جو کپڑے مجھے انکلوں نے دیئے
یہ پہن کے میں اب کس کو دکھلاؤں گی
اب کے میں عید کیسے منا پاؤں گی؟؟


ملتی جلتی تحریریں

  • چاچا وردی لاہندا کیوں نہیں
  • صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا
  • جیراسک پارک
  • نظربندی کے ساتھ زبان بندی
  • موجودہ حکومت اور امریکی کردار

  • 2 تبصرے to “عیدی!!”

    1. ماوراء کا کہنا ہے کہ:

      آہ۔۔۔:(
      اللہ ہر بچے کے سر پر اس کے ماں باپ کا سایہ قائم رکھے۔ آمین۔

      پاکستانی بھیا، آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید مبارک۔

      ماوراء’s last blog post..آہ۔۔۔یہ عید؟

    2. پاکستانی کا کہنا ہے کہ:

      شکریہ ماوراء، میری اور میری فیملی کی طرف سے آپ کو دلی عید مبارک، اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے ۔۔۔ آمین

      پاکستانی’s last blog post..عید مبارک

    اپنی رائے دیجیے

    درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

    XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>