Pakistani



محفوظہ برائے 'عالم اسلام' موضوع

Political, economic, and military effects inside and outside the Islamic world.

ماہ رمضان کی دُعا

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 15 Sep 2009

یا اللہ
استحقاق تو نہیں رکھتے
ایسے اعمال تو نہیں ہیں
چوپایوں سے بھی بدتر ہیں
وعدہ خلاف اور اڑیل ہیں گناہوں پر
مگر اے اللہ، اے پروردگار، اے تنہا مالک
اور کس سے مانگیں
اور کس کے در پر جھکیں
ہمیں، مسلمانوں کو، پاکستانیوں کو معاف کردے
معاف کردے اے مالک
اس ماہ رمضان میں
تیرے رحمتوں کے خزانے ہی خزانے کھلے ہیں
یا اللہ ہمیں معاف کردے
عذاب سے محفوظ کردے
ایک اور بوسنیا، کشمیر، عراق، افغانستان، چیچینیا مسلم امت کا مقدر نہ ہو
اور اے مالک
اگر تو یہ ہمارا نصیب ہے
تو پھر یہ تیرے دشمنوں کے خلاف آخری معرکہ ہو
ہمیں ہمت دے، حوصلہ دے، عزم دے، ولولہ دے
موت سے محبت عطا فرما
یا اللہ
تیری رضا کے ہم طلبگار ہیں
ہم سے راضی ہوجا
اس امت مسلمہ سے راضی ہوجا
آمین

زمرہ : تعلیم, رسم و رواج, عالم اسلام, پاکستان | ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے »

سرکار کی آمد مرحبا

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 10 Mar 2009

عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ایس ایم ایس

زمرہ : اسلام, رسم و رواج, عالم اسلام | 2 تبصرے »

انڈیا ۔ ہندو، مسلم

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 03 Mar 2009

دو قومی نظریہ کے مخالف، دوستی کا اراگ الاپنے والے اس وڈیو کو دیکھ لیں اُن پر دو قومی نطریے کی حقیقت واضح ہو جائے گی۔

مزے کی بات یہ کہ تین بار اس وڈیو کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا مگر وہاں فوراََ ہی اس وڈیو کو ختم کر دیا گیا مجبوراََ اسے دوسرے ہوسٹ پر لوڈ کرنا پڑا۔

زمرہ : سیاست, عالم اسلام, وڈیو زون, پاکستان | 3 تبصرے »