Pakistani



محفوظہ برائے 'متفرق' موضوع

Miscellaneous

آصف زرداری ۔ ذہنی بیمار شخص

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 28 Aug 2008

زمرہ : متفرق | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

تجھےعشق ہو خدا کرے

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 10 Jul 2008

تجھےعشق ہو خدا کرے

تجھے اس سے کوئی جدا کرے

تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جائیں

تیری آنکھ پرنم رہا کرے

تو اسکی باتیں کیا کرے

تو اسکی باتیں سنا کرے

تو اسے دیکھ کر رُک پڑے

وہ نظر جھکا کر چلا پڑے

تجھے ہجر کی وہ چھڑی لگے

تو ہر پل ملن کی دعا کرے

تیرے خواب بکھریں ٹوٹ کر

تو کرچی کرچی چنا کرے

تو نگر نگر پھرا کرے

تو گلی گلی صدا کرے

تجھے عشق ہو پھر یقین ہو

تو تسبیحوں پہ اسے پڑھا کرے

میں کہوں عشق ڈھونگ ہے

تو نہیں نہیں کہا کرے

زمرہ : شعروادب, متفرق | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

تنہا تنہا مت سوچا کر

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 01 Jul 2008

تنہا تنہا مت سوچا کر
مر جائے گا مت سوچا کر

اپنا آپ گنوا کر تو نے
پایا ہے کیا مت سوچا کر

دھوپ میں تنہا کر جاتا ہے
کیوں یہ سایہ مت سوچا کر

پیار گھڑی بھر کا بھی بہت ہے
جھوٹا، سچا مت سوچا کر

راہ کٹھن اور دھوپ کڑی ہے
کون آئے گا مت سوچا کر

وہ بھی تجھ سے پیار کرے ہے
پھر دُکھ ہو گا مت سوچا کر

خواب حقیقت یا افسانہ
کیا ہے دنیا مت سوچا کر

موندے آنکھیں اور چلا چل
منزل رستہ مت سوچا کر

جس کی فطرت ہی ڈسنا ہو
وہ تو ڈسے گا مت سوچا کر

دنیا کے غم ساتھ ہیں تیرے
خود کو تنہا مت سوچا کر

جینا دو بھر ہو جائے گا
جاناں! اِتنا مت مت سوچا کر

مان مرے شہزاد وگرنہ
پچھتائے گا مت سوچا کر

فرحت شہزاد

زمرہ : متفرق | ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے »