مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 09 نومبر 2008
سائبر کرائم آرڈیننس کے ساتھ ہی حکومت پاکستان نے ہیکنگ اور کریکنگ حملوں کی روک تھام اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے سائبر کرائم کی ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ اس سائٹ پر سائبر کرائم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہے۔ گو کہ اس سائٹ پر ابھی کام جاری ہے مگر اس پر ایک پسندیدہ یا ناپسندیدہ کام یہ ہوا ہے کہ اس پر سائبر کرائم کا نشانہ بننے والوں کے لئے ایک عدد فارم رکھا گیا جسے Incident Reporting Form کا نام دیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی قسم کی ہیکنگ یا کریکنگ کا نشانہ بنے ہیں یا آپ کے کمپیوٹر، نیٹورک یا ویب سائٹ پر کسی ہیکر نے حملہ کر کے نقصان پہنچایا ہے یا آپ کو غلط قسم کی کوئی میل موصول ہوئی ہے تو آپ یہ فارم بھر کر اپنا کیس ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ متعلقہ محکمہ اس رپورٹ کی روشنی میں ہیکرز یا کریکرز کو پکڑنے کی پوری کوشش کرے گا۔
اس ویب پر ہیکنگ اور کریکنگ سے بچاؤ، کاپی رائٹ اور سائبر کرائم کے متعلق قانونی معلومات کے علاوہ ڈاؤنلوڈ کے لئے بےپناہ مواد موجود ہے۔ جسے پڑھنے کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر، کریڈٹ کارڈ، ڈیٹا، ویب سائٹ اور ایمیل اکاؤنٹ کی حفاظت بخوبی کر سکتے ہیں۔
Share This
زمرہ : ٹیکنالوجی, موبائیل زون, قانون، آرڈیننس | ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے »
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 08 ستمبر 2008
اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا
جیسے خانہ خراب
جیسے ٹوٹل عذاب
جیسے عادی فقیر
جیسے مردہ ضمیر
جیسے ناسور ہو کوئی سڑتا ہوا
اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا
جیسے بجلی کی تار
جیسے خنجر کی دھار
جیسے دوزخ کی آگ
جیسے زہریلا ناگ
جیسے کتے پہ ہو کوا بیٹھا ہوا
اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا
جیسے گرمی کی دھوپ
جیسے شیطان کا روپ
جیسے بے وردی ڈکیٹ
جیسے مولوی کا پیٹ
جیسے ڈاکو کوئی گن دکھاتا ہوا
اِک زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا
نوٹ ۔ یہ ایک ایس ایم ایس ہے اور اسے اسی ،تناظر، میں دیکھا جائے، اسی لئے اسے میں نے طنز و مزاح اور موبائل زون کے زمروں میں پوسٹ کیا ہے۔
سیاسی ایس ایم ایس
Share This
زمرہ : موبائیل زون, طنز و مزاح | 2 تبصرے »
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 08 ستمبر 2008
پلیز
میرا
ایک
کام
کرنا
ہر سحری سے پہلے
ہر نماز کے بعد
ہر افطار سے پہلے
ہر تراویح کے بعد
ہر تلاوت سے پہلے
ہر تہجد کے بعد
ہر طاق رات میں صلوۃ التسبیح بے بعد
صرف ایک چھوٹا سا کام کرنا
صرف
اپنی
دعا
کے
چند
الفاظ
میرے
نام
کرنا
اپنی دعاؤں کے خاص لمحات میں
دو جہاں کی عافیت مانگنا
جہنم سے نجات مانگنا
رزقِ حلال
حسنِ اخلاق
مانگنا
عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
شکر کرنے والی زبان
صبر کرنے والا دل مانگنا
رمضان ایس ایم ایس
Share This
زمرہ : موبائیل زون | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »