Pakistani



محفوظہ برائے 'موبائیل زون' موضوع

Mobile Zone

لوکل کالز فری

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 02 Jun 2008

پی ٹی سی ایل نے رات 11 بجے سے لیکر صبح چھ بجے تک تمام لوکل کالز فری کرنے کا اعلان کردیاہے جس کے تحت یہ سروس آج (اتوار) یکم جون سے شروع ہوگی۔ پی ٹی سی ایل کے ایس ای وی پی کمرشل ڈاکٹر صادق الجادرکے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب کے بعد پی ٹی سی ایل نے گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان پیکج ‘ ملک بھر میں لوکل کالز ‘ کم سے کم کال ریٹس ‘ کم سے کم لائنٹ‘ بہترین سروس مہیا کرنے میں اہم اقدامات کئے۔ بحوالہ روزنامہ جنگ

 

زمرہ : موبائیل زون, ٹیکنالوجی, پاکستان | 4 تبصرے »

Missed Calls

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 14 May 2008

دور حاضر کی بہترین ایجادات میں سے ایک موبائل فون بھی ہے۔ جس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ہم باآسانی Missed Calls معلوم کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں سے رابطہ کر کے ان کی Calls کا باآسانی جواب دے سکتے ہیں۔ ہمیں رات کو نیند اور دن میں چین نہیں ملتا جب تک ان  Missed Calls کا جواب نہ دے دیں جو واقعی ہمارے لئے اہم ہوں۔ ہم کسی ایسی Missed Calls کو جواب دیئے بغیر نہیں رہنے دیتے جو ہمارے لئے اہم ہو۔
تاہم مقام فکر ہے کہ روزانہ ہمارے مالک کی طرف سے آنے والی  Calls کے حوالے سے ہمارا کیا رویہ ہے؟ یہ  Calls روزانہ دن میں پانچ مرتبہ ‘حی علی الصلوۃ‘ (آؤ نماز کی طرف)، ‘حی علی الفلاح‘ (آؤ کامیابی کی طرف) کے الفاظ میں مسلسل آتی ہے۔ کیا ہم اس کو Call کا جواب دیتے ہیں یا اسے Unanswered ہی رہنے دیتے ہیں؟ کیا واقعی یہ Call ہمارے لئے اہم ہے؟؟
مقام فکر ہے کہ یہ Call ہمارے خالق، رازق اور مالک کی طرف سے آتی ہے! اور یہ کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے اسی کا عطا کردہ ہے، آج ہم اگر کسی مقام پر ہیں تو اسی کی وجہ سے ہیں، ہماری زندگی اسی کی اجازت سے قائم ہے جس کی اجازت کے بغیر ہمارے جسم کا ایک عضو بھی کام نہیں کر سکتا اور جس کے اذن کے بغیر ہم ایک حرکت بھی نہیں کر سکتے!!!!
کیا ہمارے لئے Call کی کوئی اہمیت ہے؟؟ اگر آج نہیں تو بہرحال کل یعنی روز قیامت تو اہم ترین Call یہی ہو گی جب سب سے پہلا سوال اسی Call کے متعلق ہو گا!!
‘ اے ایمان والو اللہ کی نافرمانی سے بچواور چاہئے کہ تم میں سے ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے خود کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ اور اللہ کی نافرمانی سے بچو، بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالٰی اس سے خوب واقف ہے!!!‘ (سورۃ الحشر، آیت ١٨)

زمرہ : اسلام, موبائیل زون | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

اپنا پسندیدہ Zong نمبر حاصل کیجئے

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 08 Apr 2008

چائینا موبائیل کمپنی کے Zong نیٹ ورک کی جہاں بے شمار خوبیاں اور خصوصیات سامنے آ رہی ہیں وہاں سب سے بڑی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آپ گھر بیٹھے آن لائن اپنا پسندیدہ نمبر اپنے نام کرا سکتے ہیں۔ اپنا پسندیدہ نمبر بک کرنے کے لئے یہاں کلک کیجیئے۔

زمرہ : موبائیل زون | 11 تبصرے »