مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 11 Jan 2008
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق سائبر کرائم آرڈیننس نافذکر دیا گیا ہے جو دسمبر 2007ء سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم آرڈیننس نافذکر دیا گیا ہے جس کے تحت سنگین نوعیت کے جرائم کمپیوٹر سے ایٹمی اثاثہ جات کو ہیک کر کے نقصان پہنچانے، دہشت گردی اور فراڈ سمیت موبائل فون کے ذریعے کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے جرائم پر زیادہ سے زیادہ موت کی سزا دی جا سکے گی،انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات بھی جرائم میں شامل ہوں گے۔ سائبر کرائم کی سماعت کیلئے 7 رکنی ٹربیونل اگلے ماہ قائم کر دیا جائے گا اورجن ممالک کے ساتھ معاہدہ موجود ہے، ان سے سائبر کرائم کے مرتکب مجرمان کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔ جوہری اثاثہ جات، آبدوزوں، طیاروں کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو ہیک کر کے نقصان پہنچانے سمیت سنگین نوعیت کی دہشت گردی پر موت کی سزا دی جا سکے گی جبکہ 18 نوعیت کے مقدمات کا احاطہ کیا گیا جن پر ٹربیونل سزائیں دے سکے گا۔ ان جرائم کی تشریح بہت وسیع ہے جس میں سائبر سے متعلق تمام نوعیت کے جرائم کا احاطہ ہو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جن جرائم کی ٹربیونل سماعت کریگا، ان میں کمپیوٹر کے ذریعے کسی دوسرے کے کمپیوٹر تک رسائی، ڈیٹا تک رسائی، ڈیٹا کو نقصان پہنچانا، سسٹم کو نقصان پہنچانا، آن لائن فراڈ کرنا جن میں جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے رقوم نکلوانا اور دوسروں کے کارڈز کے کوڈ استعمال کرنا، الیکٹرونک سسٹم یا آلات کا غلط استعمال، کمپیوٹر اور دیگر آن لائن آلات کے کوڈ تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے، اینکرپشن کا غلط استعمال، کسی کا کوڈ بدنیتی کی بنا پر استعمال کرنا، سائبرا سٹاکنگ، اسپامنگ، اسپوفنگ، بلااجازت مداخلت کرنا، سائبر دہشت گردی میں شامل ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا کہ دنیا بھر کے 41 ممالک میں سائبر کرائمز قوانین نافذ ہیں پاکستان 42 واں ملک بن گیا ہے جبکہ اس قانون پر عملدرآمد کیلئے 60 سے زیادہ ممالک سے تعاون حا صل کیا جاسکے گا۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائمز ونگ اس قانون کے تحت مقدمات کا اندراج تحقیقات اور پیروی کی ذمہ داری نبھائے گا۔ سینئر مشیر شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں ان کی روشنی میں سات رکنی انفارمیشن کمیونیکشن ٹربیونل قائم ہوگا جس میں سیشن جج کی سطح کے ارکان ہونگے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جاسکے گی جبکہ سپریم کورٹ میں ایسے مقدمات کی سماعت کا نظام وضع کیا جائیگا جو ایک ماہ کے اندر قائم کر دیا جائیگا۔ صدر پرویز مشرف کے حکم پر سائبر کرائمز آرڈیننس 31 دسمبر 2007ء سے نافذ العمل ہوگا۔ وفاقی وزیر عبداللہ ریاڑ نے بتایا کہ جرائم میں کمپیوٹرز کے ذریعے معلومات ڈیٹا چوری کرنا ویب سائٹس کو نقصان پہنچانا اور خفیہ دستاویزات تک رسائی جیسے جرائم شامل ہیں۔
زمرہ : قانون، آرڈیننس, ٹیکنالوجی, پاکستان | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 24 Nov 2007
مجھے سرچ انجن کی ایک لسٹ ملی ہے جس میں سرچ انجن کے لنک بھی ساتھ دیئے گئےہیں جن پر کلک کر کے آپ اپنی سائٹ کو ان کے ڈیٹا بیس میں شامل کرا کے اپنی ویب یا بلاگ کی ٹریفک میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں۔
7Search -Pay for position SE.
Acclaim Search -by ValueCom.
AOL -Lousy web search.
AllCrawl -"Why Choose, When You Can Have It All?"
All The Web -Claims alot of pages, but disappointing.
AltaVista -Also offers translation.
Amnesi -Search internet server names (DNS names).
Ampleo -Human interactive search engine. Free.
Ask Jeeves -Uses natual language input. Mediocre.
Deja.Com -Search UseNet newsgroups.
Deoji -Includes tools for WebTV.
Dewa -
DevSearch -The web developer’s SE.
DirectHit -One of the biggies. Pretty good.
DMOZ -Open directory project
Excite -Rated as one of the best SEs.
Findit2000 -
FindWhat -Pay for position.
Frequent Finders -Search for words in the actual URLs.
Funkycat -International search engine with a broad index.
GenieKnows -
Google -Huge *and* accurate, a favorite. Weighs popularity.
Go -Mis-managed by Mickey Mouse & Co.
Go2Net -
GoshDarn! -Hot new search engine
HotBot -Scalable. Search a domain, eg. [.edu].
iBound -
Info Hiway -
Infomak -
InfoSeek -Owned by Disney. Average.
Intelliseek -Their Profusion site allows searching 1000 sites, including many on the ‘invisible web’
IXQuick -Highly rated.
Jump City -
Kanoodle -Pay for position SE.
Link Centre -
Link Master -
Links2Go -Most-referenced pages by topics; it’s also personalizable.
Look Up -
Lost Link/ Web Links -Great site, adds links instantly… with banners!
Lycos -"Wolf spider" (Latin). Another SE biggie.
MSN -
NBCi -New respect for this search engine
TheNet1 -
Nexor Aliweb -
NorthernLight -Recommended, plus a special pay collection.
Overture -Top pay for position SE, high commercial relevance.
Pathfinder/ Time-Warner -Time, People, Money, Fortune, etc…
Reference.Com -UseNet resources
Rocket Links -Pay for position SE.
Scrub The Web -Robot SE claims to have indexed 80 MM pages. Search.Com -CNET. Infoseek SE, own db for subjects.
Search4Info -
Search Hound -Pay for position. Slow?
Search King -Indexes instantly. Surfers votes determine ranking.
Snap -Advanced setting allows excluding words, eg. xxx, porn, etc..
Splat Search -
Subjex -
Super Cyber Search -Pay for position.
ToggleBot -10MM URLs. MetaSearch, Directory, Auction Search, etc..
TopClick -The Private SE. Claims to protect privacy. No cookies.
WebCrawler -Very user friendly interface. Owned by Excite.
Web Direct -
WebSearch2K -New SE, pay for position, no adult.
WebVentureHotlist -
What-U-Seek-
Where2Go -TOP 20 search engine, directory of URLs.
WWWHunter -
Yahoo! -Leading net directory.
Zen Search -
Z Search -"The last name in searching"
زمرہ : ٹیکنالوجی | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »
مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 25 Oct 2007
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق ملک بھر میں پی ٹی سی ایل نے چودہ سو روپے یا اس سے زائد اوسط ماہانہ بل والے ٹیلیفون کنکشنز پر جواب دینے والی (آنسرنگ ) مشینیں لگا دی ہیں۔اس سے جس ٹیلیفون پر کال کی گئی ہو تو کال مصروف ہونے کی صورت میں مشین آگاہ کرے گی کہ صارف جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کال کا بل کال کرنے والے صارف کو ادا کرنا پڑے گا۔ اس طرح کال وصول نہ کرنے کی صورت میں بھی صارف کو بل ادا کرنا پڑے گا۔
پی ٹی سی ایل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ٹیلیفون صارفین کی رضامندی حاصل کئے بغیر یہ جواب دینے والی مشینیں لگا دی ہیں جس کا مقصد پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں غیرقانونی طور پر کئی گنا اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی سی ایل ملک بھر میں ڈائل اپ کالز کا دورانیہ کم کر کے 15 منٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہوا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ صارفین کو اب 15 منٹ کی کال چارج ہو گی اور فی کال چارجز 2.1 روپے ہوں گے۔ پی ٹی سی ایل کی نج کاری کے بعد نئی انتظامیہ صارفین کے لئے مسلسل تکیف دہ فیصلے کر رہی ہے۔ پی ٹی اے کو ان فیصلوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ پی ٹی سی ایل کے ان فیصلوں سے ٹیلیفون کے عام صارفین پر غیرضروری اور غیرقانونی بوجھ پڑ رہا ہے۔
زمرہ : ٹیکنالوجی | 2 تبصرے »