Pakistani



محفوظہ برائے 'دنیا بھر سے' موضوع

Latest Breaking news including World News, US, politics, business, entertainment, science …. etc

جوتے کا سائز دس تھا!!

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 15 Dec 2008

اتوار کا دن صدر بش کے لئے بد قسمت ثابت ہوا، عراق کے اچانک دورے کے دوران عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک عراقی صحافی نے اپنے جوتے صدر بش کو دے مارے اور کہا ’کتے، عراقی عوام کی جانب سے الوداع‘ اس کے بعد جواب میں صدر بش نے اپنے ازلی ڈھیٹ پن کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ’میں صرف یہ رپورٹ کر سکتا ہوں کہ اس کا سائز دس تھا۔‘
یہ وہی بات ہوئی جیسے بھٹو صاحب کے ساتھ ہوا تھا، کہا جاتا ہے کہ کسی جلسہ عام میں کسی نے بھٹو کی طرف جوتا پھینکا تھا جواب میں بھٹو نے کہا کہ مجھے پتہ ہے چمڑا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔
بہرحال صدر کے لئے یہ الوداعی ملاقات انتہائی بُری ثابت ہوئی، کہا جاتا ہے کہ اچھے انسان کے ساتھ اچھی یادیں اور بُرے انسان کے ساتھ ہمیشہ بُری یادیں وابستہ رہتی ہیں۔ اب صدر بش بھی اپنی باقی ماندہ زندگی انہی بُری یادوں کے سائے میں گزاریں گے۔

وڈیو

زمرہ : دنیا بھر سے, سیاست, عالم اسلام | 7 تبصرے »

واعتصمو بحبل اللہ جميعا و لاتفرقوا

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 13 Dec 2008

اس وقت عالم اسلام کو مخلص قیادت کے ساتھ ساتھ آپس کے سیاسی نفاق کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے کبھی عراق ایران کے ساتھ آٹھ سال لڑتا ہے تو کبھی کویت پر حملہ کر دیتا ہے۔ کبھی سعودی عرب کے تعلقات ایران سے بگڑ جاتے ہیں تو کبھی ایران اور پاکستان کے تعلقات خراب ہو جاتے ہیں۔ پاکستان آزاد ہوتا ہے تو افغانستان اسے اقوام متحدہ میں تسلیم ہی نہیں کرتا اور پھر جب افغانستان پر بُرا وقت آتا ہے تو پاکستان تیس لاکھ افغانیوں کو اپنے ہاں پناہ دے دیتا ہے۔ لیکن شمالی اتحاد کی حکومت سارے اقدامات ماننے سے انکاری ہوتی ہے اور پاکستان کے مقابلے میں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھاتا ہے، افغانستان کی دوبارہ تعمیرِنو میں زیادہ تر ٹھیکے ہندوؤں کو مل جاتے ہیں۔
قرآن مجید میں اللہ تعالٰی واضح طور پر ارشاد فرماتا ہے۔
‘‘واعتصمو بحبل اللہ جميعا و لاتفرقوا‘‘
کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقہ نہ ڈالو ”
لیکن اس کے باوجود مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو رہے ہیں۔
نفاق کی حد تو یہ ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کئی پاکستانی فوجیوں نے ایرانی ساخت کے بم بھی پکڑے ہیں جبکہ (او، آئی، سی) اسلامی سربراہی کانفرنس کے تقریباََ چونتیس ممالک بھارت سے دوستی اور تجارت کی پینگیں بڑھاتے نظر آ رہے ہیں، کچھ عرصہ پہلے ایران اور بھارت کے درمیان جنگی معاہدے کی بازگشت بھی گردش میں رہی ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر عربوں کا ساتھ دیا جبکہ خود یاسر عرفات مرحوم اور ان رفقاء بھارت کے حامی ہیں اور سابق مرحوم عراقی صدر صدام حسین کی طرح یاسر عرفات نے کشمیر کے بارے میں کبھی پاکستان کی حمایت نہیں کی بلکہ الٹا بھارت سے دوستی بڑھاتے نظر آئے۔
پاکستان اسلامی نظریہ کے اصول پر معرض وجود میں آتا ہے تو مصر کے حکمران ہنس پڑتے ہیں کہ پاکستانیوں کو دیکھو اب یہ ہماری رہنمائی کریں گے لیکن خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ وہی پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک بن گیا۔
بھارت کے شہر ممبئی میں دو ہوٹلوں پر حملہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے پاکستان کا نام لیا جاتا ہے پھر جماعت الدعوۃ کر اس میں ملوث کیا جاتا ہے۔ اس کے فوراََ بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوتا ہے اور اس میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور پاکستان کو حکم دیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ جبکہ اس کے برعکس بھارت میں گجرات اور دیگر علاقوں میں ہزاروں مسلمانوں کو مار دیا جاتا ہے، سینکڑوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، ہندو انتہا پسند تنظیم اس سارے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ سلامتی کونسل چپ سادھ لیتی ہے۔
ان سارے واقعات کی روشنی میں بتائیے اس وقت پاکستان کہاں کھڑا ہے۔ عالم اسلام میں مخلص قیادت نہ ہونے اور آپس کا نفاق مسلسل پاکستان اور خود عالم اسلام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

زمرہ : دنیا بھر سے, عالم اسلام, پاکستان | 2 تبصرے »

عالمی اردو کانفرنس رپورٹ

مصنف : پاکستانی :: بتاریخ 18 Jul 2008

زمرہ : تعلیم, دنیا بھر سے, شعروادب | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »